نئی دہلی6مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو ایک مشورہ دیا ہے۔ ششی تھرور کا کہنا ہے کہ ٹویٹر کے ذریعے بات چیت نے راہل گاندھی کے تئیں رویوں میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس صدر سے درخواست کی کہ وہ ٹرول اوراس عمل کو انجام دینے والے لوگوں کو نظر انداز کریں اور عوام کے ساتھ اپنا ’منفرد ڈائیلاگ‘ برقرار رکھیں ۔ راہل نے حال میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے رہنما کے طور پر تھرور کو پیچھے چھوڑا ہے۔ تھرور نے کہا کہ سوشل میڈیا سال 2019 میں’کھیل متاثر کرنے والا‘ثابت ہو سکتا ہے۔ششی تھرور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بی جے پی کے مقابلے میں کانگریس کی بات مزاحیہ، اپنی طرف متوجہ کرنے والا ہوتا ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ اب تو بی جے پی بھی کانگریس سے یہ سبق لینے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی کو سوشل میڈیا پر بی جے پی کے مقابلے میں اپنی اچھائیوں کی تشریح کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔سوشل میڈیا پرمؤثر فعال ہونے کا تھرور نے راہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے خدشات کے بارے میں جانتے ہیں وہ ان کے تئیں محتاط ہیں اور اس کے لیے وہ ہوشیار بھی ہیں۔ راہل نے حال میں ٹویٹر پر فالورزکے معاملے میں تھرور کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اب اس سوشل میڈیا ویب سائٹ پر راہل کے 67.9 لاکھ فالورزہیں جبکہ تھرور کے 66.9 ہیں۔ تھرور سے پوچھا گیا کہ راہل کو ٹویٹر پر آنے کا مشورہ دینے کے بعد اب وہ ان کے اور کیا کہنا چاہتے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ راہل سے کہنا چاہیں گے کہ وہ ٹرول کرنے والوں کو نظر انداز کریں۔انہوں نے کہا کہ میں ان سے کہوں گا کہ وہ ملک کے عوام کے ساتھ بات چیت کا یہ منفرد طریقہ کارجاری رکھیں اور راستے میں آنے والے ٹرول کرنے والوں کو نظر انداز کریں ۔